تواضع کا بیان اور کبر کے چھوڑ دینے کا بیان۔
راوی: ہناد بن سری , ابوالاحوص , عطاء بن سائب , اغر ابی مسلم , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ الْکِبْرِيَائُ رِدَائِي وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي مَنْ نَازَعَنِي وَاحِدًا مِنْهُمَا أَلْقَيْتُهُ فِي جَهَنَّمَ
ہناد بن سری، ابوالاحوص، عطاء بن سائب، اغر ابی مسلم ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ سبحانہ وتعالی فرماتا ہے تکبر میری چادر ہے اور بڑائی میرا ازار پھر جو کوئی ان دونوں میں سے کسی کیلئے مجھ سے جھگڑے میں اس کو جہنم میں ڈالوں گا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: " Allah, the Glorified, says: 'Pride is My cloak and greatness My robe, and whoever competes with Me with regard to either of them, I shall throw him into Hell.": (Hasan)