سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 979

جنگ میں دیباج وحریر (ریشمی لباس) پہننا۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حفص بن غیاث , عاصم , ابوعثمان , عمر ریشم

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يَنْهَی عَنْ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ إِلَّا مَا کَانَ هَکَذَا ثُمَّ أَشَارَ بِإِصْبَعِهِ ثُمَّ الثَّانِيَةِ ثُمَّ الثَّالِثَةِ ثُمَّ الرَّابِعَةِ وَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا عَنْهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، حفص بن غیاث، عاصم، ابوعثمان ، حضرت عمر ریشم سے منع فرماتے تھے مگر چار انگلی کی بقدر کنارے میں لگا ہو تو اس سے ممانعت نہیں فرماتے تھے اور آپ ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ریشم سے روکا کرتے تھے ۔

It was narrated from 'Umar that he used to forbid silk and brocade except that which was like that, then he gestured with his finger, then his second finger then his third, then his fourth, and said: "The Messenger of Allah used to forbid that to us." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں