سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 975

علموں اور جھنڈوں کا بیان۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوبکر بن عیاش , عاصم , حارث بن حسان

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا عَلَی الْمِنْبَرِ وَبِلَالٌ قَائِمٌ بَيْنَ يَدَيْهِ مُتَقَلِّدٌ سَيْفًا وَإِذَا رَايَةٌ سَوْدَائُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا هَذَا عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قَدِمَ مِنْ غَزَاةٍ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوبکر بن عیاش، عاصم، حضرت حارث بن حسان فرماتے ہیں کہ میں مدینہ حاضر ہوا تو دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر کھڑے ہیں اور سیدنا بلال آپ کے سامنے تلوار گردن میں لٹکائے کھڑے ہوئے اور ایک سیاہ جھنڈا بھی دیکھا تو میں نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ تو صحابہ نے بتایا کہ عمرو بن عاص ہیں جو جنگ سے واپس ہوئے ہیں ۔

It was narrated that Harith bin Hassan said: "I came to AIMadinah and saw the Prophet P.B.U.H standing on the pulpit, and Bilal standing in front of him, with his sword by his side, and (I saw) a black flag. I said: 'Who is this?' He said: 'This is 'Amr bin 'As, who has just come back from a campaign.'" (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں