سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 956

اللہ سبحانہ وتعالی کی راہ میں قتال کرنا۔

راوی: حرملہ بن یحییٰ , احمد بن عیسی , مصریان , عبداللہ بن وہب , ابوشریح , سہل بن ابی امامہ , سہل بن حنیف

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَی الْمِصْرِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ مِنْ قَلْبِهِ بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَائِ وَإِنْ مَاتَ عَلَی فِرَاشِهِ

حرملہ بن یحییٰ، احمد بن عیسی، مصریان، عبداللہ بن وہب، ابوشریح، سہل بن ابی امامہ، حضرت سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے شہادت طلب کرے اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے مرتبہ پر فائز فرمائیں گے اگرچہ اس کی موت اپنے بستر پر واقع ہو۔ (یعینی چاہے طبعی موت ہی مرے) ۔

Sahl bin Abu Umamah bin Sahl bin Hunaif narrated from his father, from his grandfather that the Prophet P.B.U.H said: "Whoever asks Allah for martyrdom, sincerely from his heart, Allah will cause him to reach the status of the martyrs even if he dies in his bed." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں