راہِ اللہ میں مورچہ میں رہنے کی فضیلت
راوی: یونس بن عبدالاعلی , عبداللہ بن وہب , لیث , زہرہ بن معبد , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَجْرَی عَلَيْهِ أَجْرَ عَمَلِهِ الصَّالِحِ الَّذِي کَانَ يَعْمَلُ وَأَجْرَی عَلَيْهِ رِزْقَهُ وَأَمِنَ مِنْ الْفَتَّانِ وَبَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ آمِنًا مِنْ الْفَزَعِ
یونس بن عبدالاعلی، عبداللہ بن وہب، لیث ، زہرہ بن معبد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ کے راستہ میں رباط کی حالت میں اس دنیا سے گیا جو بھی عمل وہ کرتا تھا اللہ تعالیٰ اس کا اجر جاری فرما دیں گے (موت کیوجہ سے موقوف نہ ہوگا) اور اللہ تعالیٰ اس کا رزق بھی (قبر اور جنت میں) جاری فرما دیں گے اور وہ عذاب قبر کی آزمائشوں سے مامون رہے گا اور اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے ہر خوف و گھبراہٹ سے مطمئن اٹھائیں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “Whoever dies being prepared in the cause of Allah will be given continuously the reward for the good deeds that he used to do, and he will be reward with provision, and he will be kept safe from Fattan, and Allah will raise him on the Day of Resurrection free of fright.” (Sahih)