جہاد چھوڑنے کی سخت وعید ۔
راوی: ہشام بن عمار , ولید بن مسلم , یحییٰ بن حارث , قاسم , ابوامامہ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ لَمْ يَغْزُ أَوْ يُجَهِّزْ غَازِيًا أَوْ يَخْلُفْ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ أَصَابَهُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ بِقَارِعَةٍ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ
ہشام بن عمار، ولید بن مسلم، یحییٰ بن حارث، قاسم، حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے نہ لڑائی کی نہ سامان فراہم کیا نہ اللہ کی راہ میں لڑنے والے کے پیچھے اس کے گھر والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا تو اللہ سبحانہ روز قیامت سے قبل اس کو سخت مصیبت میں مبتلا فرمائیں گے ۔
It was narrated from Abu Umamah that the Prophet P.B.U.H said: "Whoever does not fight, or equip a fighter, or stay behind to look after a fighter's family, Allah will strike him with a calamity before the Day of Resurrection." (Hasan)