کیا اہل اسلام مشرکین کے وارث بن سکتے ہیں ۔
راوی: احمد بن عمرو بن سرح , عبداللہ بن وہب , یونس , ابن شہاب , علی بن حسین , عمرو بن عثمان , اسامہ بن زید
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَنْبَأَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ عَمْرَو بْنَ عُثْمَانَ أَخْبَرَهُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَنْزِلُ فِي دَارِکَ بِمَکَّةَ قَالَ وَهَلْ تَرَکَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ رِبَاعٍ أَوْ دُورٍ وَکَانَ عَقِيلٌ وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ هُوَ وَطَالِبٌ وَلَمْ يَرِثْ جَعْفَرٌ وَلَا عَلِيٌّ شَيْئًا لِأَنَّهُمَا کَانَا مُسْلِمَيْنِ وَکَانَ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ کَافِرَيْنِ فَکَانَ عُمَرُ مِنْ أَجْلِ ذَلِکَ يَقُولُ لَا يَرِثُ الْمُؤْمِنُ الْکَافِرَ قَالَ أُسَامَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْکَافِرَ وَلَا الْکَافِرُ الْمُسْلِمَ
احمد بن عمرو بن سرح، عبداللہ بن وہب، یونس، ابن شہاب، علی بن حسین، عمرو بن عثمان، حضرت اسامہ بن زید نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ مکہ میں اپنے گھر تشریف لے جائیں گے۔ آپ نے فرمایا عقیل نے ہمارے لئے کوئی گھر یا ٹھکانہ چھوڑا بھی ہے؟ اور ابوطالب کے وارث عقیل اور طالب بنے تھے اور جعفر اور علی کو ابوطالب کی میراث نہیں ملی اس لئے کہ ابوطالبت کے انتقال کے وقت یہ دونوں حضرات مسلمان تھے اور عقیل اور طالب کافر تھے اسی لئے حضرت عمر فرماتے تھے کہ ایمان والا کافر کا وارث نہیں بنتا۔ اور اسامہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوگا۔
It was narrated from Usamah bin Zaid that he said: "0 Messenger of Allah, will you stay in your house in Makkah?" He said: "Has 'Aqeel left us any houses?" 'Aqeel had inherited from Abu Talib, he and Talib, but neither Ia'far nor 'Ali had inherited anything, because they were Muslims, but 'Aqeel and Talib Were disbelievers. Because of that, "Umar used to say: "The believer cannot inherit from a disbeliever." And U'samah said: "The Messenger of Allah said: 'The Muslim does not inherit from a disbeliever and the disbeliever does not inherit from a Muslim:" (Sahih)