کلالہ کا بیان ۔
راوی: علی بن محمد , ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , سفیان , عمرو بن مرہ , مرہ بن شراحبیل , عمر بن خطاب مرہ بن شرحبیل
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ مُرَّةَ بْنِ شَرَاحِيلَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ثَلَاثٌ لَأَنْ يَکُونَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيَّنَهُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا الْکَلَالَةُ وَالرِّبَا وَالْخِلَافَةُ
علی بن محمد، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، سفیان ، عمرو بن مرہ، مرہ بن شراحبیل، عمر بن خطاب حضرت مرہ بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب نے فرمایا تین باتیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضاحت سے بیان فرما دیتے تو مجھے یہ دنیا ومافیہا سے زیادہ پسند تھا کلالہ ربا اور خلافت ۔
'Umar bin Khattab said: "There are three things, if the Messenger of Allah had clarified them, that would have been dearer to me than the world and everything in it: a person who leaves behind no heir, usury, and the caliphate." (Da'if)