اولاد کے حصوں کا بیان۔
راوی: علی بن محمد , وکیع , سفیان , ابی قیس , ہذیل بن شرحبیل
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ عَنْ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ الْبَاهِلِيِّ فَسَأَلَهُمَا عَنْ ابْنَةٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ فَقَالَا لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ وَائْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَيُتَابِعُنَا فَأَتَی الرَّجُلُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ وَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُهْتَدِينَ وَلَکِنِّي سَأَقْضِي بِمَا قَضَی بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَکْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ
علی بن محمد، وکیع، سفیان، ابی قیس، حضرت ہذیل بن شرحبیل سے روایت ہے کہ ایک شخص ابوموسی اشعری اور سلمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور پوچھا اگر ایک شخص مرجائے اور ایک بیٹی ایک پوتی ایک سگی بہن چھوڑ جائے تو کیونکر تقسیم ہوگی؟ دونوں نے کہا نصف مال بیٹی کو ملے گا اور باقی سگی بہن کو لیکن تم عبداللہ بن مسعود کے پاس جاؤ ان سے بھی پوچھو وہ بھی ہمارے ساتھ ہو جائینگے پھر وہ شخص ابن مسعود کے پاس گیا اور ان سے بھی پوچھا اور جو جواب ابوموسی اور سلمان نے دیا تھا وہ بھی بیان کیا۔ ابن مسعود نے کہا اگر میں ایسا حکم دوں تو گمراہ ہوگیا اور راہ پانے والوں میں سے نہ رہا لیکن میں وہ حکم دونگا جو نبی نے دیا ہے۔ بیٹی کو آدھا پوتی کو چھٹا حصہ دو ثلث پورا کرنے کیلئے اور جو بچے یعینی ایک ثلث وہ بہن کو ملے گا۔
It was narrated that Huzail bin Shurahbil said: "A man came to Abu Musa AI-Ash' ari and Salman bin Rabi' ah Al-Bahili and asked them about (the shares of) a daughter, a son's daughter, a sister through one's father and mother. They said: 'The daughter gets one half, and what is left goes to the sister. Go to Ibn Mas'ud, for he will concur with what we say: So the man went to Ibn Mas'ud, and told him what they had said. 'Abdullah said: 'I will go astray and will not be guided (if I say that I agree); but I Will judge as the Messenger of Allah P.B.U.H judged. The daughter gets one half, and the son's daughter gets one-sixth. That makes two-thirds. And what is left goes to the sister:" (Sahih)