وصیت کرنے کی ترغیب
راوی: محمد بن مصفی , بقیہ بن ولید , یزید بن عوف , ابن زبیر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ عَلَی وَصِيَّةٍ مَاتَ عَلَی سَبِيلٍ وَسُنَّةٍ وَمَاتَ عَلَی تُقًی وَشَهَادَةٍ وَمَاتَ مَغْفُورًا لَهُ
محمد بن مصفی، بقیہ بن ولید، یزید بن عوف، ابن زبیر، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو وصیت کر کے مرا وہ راہ ہدایت اور سنت کے موافق اور پرہیزگاری وشہادت کے ساتھ مرا اور اس حالت میں مرا کہ اس کی بخشش ہوچکی تھی۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that the Messenger of Allah said: "Whoever dies leaving a will, he dies on the right path and Sunnah, and he dies with piety and witness, and he dies forgiven."