کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی وصیت فرمائی؟
راوی: احمد بن مقدام , معتمر بن سلیمان , قتادہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَتْ عَامَّةُ وَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ وَهُوَ يُغَرْغِرُ بِنَفْسِهِ الصَّلَاةَ وَمَا مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ
احمد بن مقدام، معتمر بن سلیمان، قتادہ، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات جب قریب تھی اور آپ کا سانس اٹک رہا تھا اس وقت آپ کی اکثر وصیت یہ تھی کہ نماز اور غلاموں کا خیال رکھنا۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "What the Messenger of Allah most enjoined when he was dying and breathing his last was: The prayer; and those whom your right hands possess:"