کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی وصیت فرمائی؟
راوی: مالک،طلحہ بن مصرف
قَالَ مَالِکٌ وَقَالَ طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ قَالَ الْهُزَيْلُ بْنُ شُرَحْبِيلَ أَبُو بَکْرٍ کَانَ يَتَأَمَّرُ عَلَی وَصِيِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَّ أَبُو بَکْرٍ أَنَّهُ وَجَدَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدًا فَخَزَمَ أَنْفَهُ بِخِزَامٍ
مالک کہتے ہیں کہ طلحہ بن مصرف نے کہا کہ ہزیل بن شرحبیل نے کہا کہ ابوبکر رسول کی وصی پر کیسے زبردستی حکومت کرسکتے تھے کہ ان کی تو یہ حالت تھی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی حکم پاتے تو تابعدار اونٹنی کی طرح اپنی ناک اس میں نکیل کرلیتے۔