سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 827

کوئی بھی دوسرے پر جرم نہیں کرتا (یعنی کسی کے جرم کا مواخذہ دوسرے سے نہ ہوگا)

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواحوص , شبیب بن غرقدہ , سلیمان بن عمرو بن احوص

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَلَا لَا يَجْنِي جَانٍ إِلَّا عَلَی نَفْسِهِ لَا يَجْنِي وَالِدٌ عَلَی وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ عَلَی وَالِدِهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواحوص، شبیب بن غرقدہ، سلیمان بن حضرت عمرو بن احوص فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حجة الوداع میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہر جرم کرنے والا اپنی ذات پر ہی جرم کرتا ہے (اس کا مواخذہ اسی پر ہوگا دوسرے پر نہ ہوگا) والد اپنی اولاد پر جرم نہیں کرتا اور اولاد والد پر جرم نہیں کرتی۔

It was narrated from Sulaiman bin 'Amr bin Ahwas that his father said: I heard the Messenger of Allah saying during the Farewell pilgrimage: "No criminal commits a crime but he brings (the punishment for that) upon himself. No father can bring punishment upon his son by his crime, and no son can bring punishment upon his father.”

یہ حدیث شیئر کریں