سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 805

عورت کی دیت اس کے عصبہ پر ہوگی اور اس کی میراث اس کی اولاد کے لئے ہوگی۔

راوی: اسحق بن منصور , یزید بن ہارون , محمد بن راشد , سلیمان بن موسی , عمرو بن شعیب , عبداللہ بن عمرو بن عاص

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَی عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَعْقِلَ الْمَرْأَةَ عَصَبَتُهَا مَنْ کَانُوا وَلَا يَرِثُوا مِنْهَا شَيْئًا إِلَّا مَا فَضَلَ عَنْ وَرَثَتِهَا وَإِنْ قُتِلَتْ فَعَقْلُهَا بَيْنَ وَرَثَتِهَا فَهُمْ يَقْتُلُونَ قَاتِلَهَا

اسحاق بن منصور، یزید بن ہارون، محمد بن راشد، سلیمان بن موسی، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا عورت کی دیت اس کے عصبہ (دودھیال) ادا کرینگے جتنے بھی ہوں اور وہ اس عورت کے وارث نہ ہوں گے مگر صرف اس حصہ کے جو عورت کے وارثوں سے بچ رہے اور اگر عورت کو قتل کر دیا جائے تو اس کی دیت اس کے ورثہ میں تقسیم ہوگی اور وہی اس کے قاتل سے قصاص لینگے۔

It was narrated from' Amr bin Shu' aib, from his father, that his grandfather said: "The Messenger of Allah ruled that a woman's blood money (if she kills someone) should be paid by her male relatives on her father's side, whoever they are and they should not inherit anything from her except what is left over after her heirs have taken their shares. If she is killed then her blood money is to be shared among her heirs since they are the ones who may kill the one who killed her.”

یہ حدیث شیئر کریں