سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 762

حد کفارہ ہے

راوی: ہارون بن عبداللہ , حجاج بن محمد , یونس بن ابی اسحق , ابی جحیفہ , علی کرم اللہ وجہہ

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَصَابَ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَعُوقِبَ بِهِ فَاللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عُقُوبَتَهُ عَلَی عَبْدِهِ وَمَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَاللَّهُ أَکْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْئٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ

ہارون بن عبد اللہ، حجاج بن محمد، یونس بن ابی اسحاق ، ابی جحیفہ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس سے دنیا میں کوئی گناہ سرزد ہوا پھر اسے سزا مل گئی تو اللہ تعالیٰ انصاف فرمانے والے ہیں اپنے بندہ کو دوبارہ سزا نہ دیں گے اور جس نے دنیا میں گناہ کا ارتکاب کیا پھر اللہ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو اللہ مہربان ہیں جو معاف کر دیں دوبارہ اس کی باز پرس نہ فرمائیں گے۔

It was narrated from 'Ali that the Messenger of Allah said: “Whoever commits a sin in this world and is punished for it, Allah is too just to repeat the punishment for His slave (in the Hereafter). And whoever commits a sin in this world and Allah conceals him, Allah is too generous to go back to something that He has pardoned."

یہ حدیث شیئر کریں