جو اپنی بیوی کی باندی سے صحبت کر بیٹھا
راوی: حمید بن مسعدہ , خالد بن حارث , سعید , قتادہ , حبیب بن سالم , نعمان بن بشیر
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ أُتِيَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ بِرَجُلٍ غَشِيَ جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ فَقَالَ لَا أَقْضِي فِيهَا إِلَّا بِقَضَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنْ کَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ جَلَدْتُهُ مِائَةً وَإِنْ لَمْ تَکُنْ أَذِنَتْ لَهُ رَجَمْتُهُ
حمید بن مسعدہ، خالد بن حارث، سعید، قتادہ، حبیب بن سالم، حضرت نعمان بن بشیر کے پاس ایک مرد لایا گیا جس نے اپنی بیوی کی باندی سے صحبت کی تھی انہوں نے فرمایا میں اس کے متعلق وہی فیصلہ کروں گا جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ہے فرمایا اگر اس کی بیوی نے یہ باندی اس کے لئے حلال کر دی تھی تو میں اس کو سو کوڑے لگاؤں گا اور اگر بیوی نے اس کو اجازت نہیں دی تھی تو میں اس کو سنگسار کر دوں گا۔
It was narrated that Habib bin Salim said: "A man who had intercourse with the slave woman his wife was brought to Numan bin Bashir. He said: 'I will pass no other judgement than that of the Messenger of Allah He said: 'if (his wife) had made her lawful for him, then I 'will give him one hundred lashes, but if she has not given permission, I will stone him.'"