مکاتب کا بیان
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبداللہ بن سعید , ابوخالد , ابن عجلان , سعید بن ابی سعید , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةٌ کُلُّهُمْ حَقٌّ عَلَی اللَّهِ عَوْنُهُ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُکَاتَبُ الَّذِي يُرِيدُ الْأَدَائَ وَالنَّاکِحُ الَّذِي يُرِيدُ التَّعَفُّفَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن سعید، ابوخالد، ابن عجلان، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تین شخص ایسے ہیں کہ ان کی مدد کرنا اللہ نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے اللہ کے راستہ میں لڑنے والا اور وہ مکاتب غلام جس کا دل کتابت ادا کرنے کا ارادہ ہو اور وہ شادی شدہ جو پاکدامن رہنا چاہتا ہو۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "There are three who are all entitled to Allah's help: the one who fights in the cause of Allah; the Mukdtab who wants to pay (the price of his freedom); and the one who gets married seeking chastity."