خالی زمین کو سونے چاندی کے عوض کریہ پر دینے کی اجازت
راوی: محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , یحییٰ بن سعید , حنظلہ بن قیس , رافع بن خدیج , حنظلہ بن قیس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَأَلْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ قَالَ کُنَّا نُکْرِي الْأَرْضَ عَلَی أَنَّ لَکَ مَا أَخْرَجَتْ هَذِهِ وَلِي مَا أَخْرَجَتْ هَذِهِ فَنُهِينَا أَنْ نُکْرِيَهَا بِمَا أَخْرَجَتْ وَلَمْ نُنْهَ أَنْ نُکْرِيَ الْأَرْضَ بِالْوَرِقِ
محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، یحییٰ بن سعید، حنظلہ بن قیس، رافع بن خدیج، حضرت حنظلہ بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے رافع بن خدیج سے پوچھا انہوں نے فرمایا کہ ہم زمین کرایہ پر دیتے تھے اس شرط پر کہ جو پیداوار اس جگہ سے ہوگی وہ تمہاری اور جو پیدا اور اس کی جگہ سے ہوگی وہ میری پھر ہمیں پیداوار کے عوض زمین کرایہ پر دینے سے منع کر دیا گیا اور چاندی کے عوض کرایہ پر دینے سے منع نہیں کیا گیا۔
It was narrated that Hanzalah bin Qais said: "I asked Rafi' bin Khadij and he said: 'We used to lease out land on the basis that you would have what is produced by this piece of land, and I would have what is produced by this (other) piece of land, and we were forbidden to lease it out on the basis of crop-sharing but he did not forbid us to rent out land for silver.’”