کسی نے کوئی چیز صدقہ میں دی پھر وہی چیز وراثت میں اس کو ملے۔
راوی: علی بن محمد , وکیع , سفیان , عبداللہ بن عطاء , عبداللہ بن , بریدہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّي بِجَارِيَةٍ وَإِنَّهَا مَاتَتْ فَقَالَ آجَرَکِ اللَّهُ وَرَدَّ عَلَيْکِ الْمِيرَاثَ
علی بن محمد، وکیع، سفیان ، عبداللہ بن عطاء، عبداللہ بن ، حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ ایک خاتون نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اپنی والدہ کو ایک باندی صدقہ میں دی تھی اور ان کا انتقال ہوگیا ہے آپ نے فرمایا اللہ نے تمہیں اجر بھی دیا اور میراث بھی تمہیں واپس کر دی۔
It was narrated from 'Abdullah bin Buraidah that his father said: "A woman came to the Prophet and said: 'O Messenger of Allah, I gave my mother a slave girl of mine, and she has died.' The Messenger of Allah said: 'Allah has rewarded you and returned to you your inheritance (without your seeking that).'"