کوئی چیز صدقہ میں دی پھر دیکھا کہ وہ فروخت ہو رہی ہے تو کیا صدقہ کرنے والا وہ چیز خرید سکتا ہے۔
راوی: یحییٰ بن حکیم , یزید بن ہارون , سلیمان , ابوعثمان , عبداللہ بن عامر , زبیر بن عوام
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَنَّهُ حَمَلَ عَلَی فَرَسٍ يُقَالُ لَهُ غَمْرٌ أَوْ غَمْرَةٌ فَرَأَی مُهْرًا أَوْ مُهْرَةً مِنْ أَفْلَائِهَا يُبَاعُ يُنْسَبُ إِلَی فَرَسِهِ فَنَهَی عَنْهَا
یحییٰ بن حکیم، یزید بن ہارون، سلیمان ، ابوعثمان، عبداللہ بن عامر، حضرت زبیر بن عوام نے اللہ کے راستہ میں ایک گھوڑا دیا جس کا نام غمر یا غمرة تھا پھر دیکھا کہ اس کی نسل میں سے ایک بچھیرا یا بچھیری فروخت ہو رہی ہے (تو خریدنا چاہا) لیکن آپ کو خریدنے سے منع کر دیا گیا۔
It was narrated from Zubair bin 'Awwam that he gave a horse called Ghamr or Ghamrah to someone, then he saw one of its colts or fillies attributed to his horse being sold, but he refrained from (buying) it.