سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 54

شادی کے گیت گانا اور دف بجانا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , حماد بن سلمہ , ابوالحسین خالد مدنی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْحُسَيْنِ اسْمُهُ خَالِدٌ الْمَدَنِيُّ قَالَ کُنَّا بِالْمَدِينَةِ يَوْمَ عَاشُورَائَ وَالْجَوَارِي يَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ وَيَتَغَنَّيْنَ فَدَخَلْنَا عَلَی الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ فَذَکَرْنَا ذَلِکَ لَهَا فَقَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبِيحَةَ عُرْسِي وَعِنْدِي جَارِيَتَانِ يَتَغَنَّيَتَانِ وَتَنْدُبَانِ آبَائِي الَّذِينَ قُتِلُوا يَوْمَ بَدْرٍ وَتَقُولَانِ فِيمَا تَقُولَانِ وَفِينَا نَبِيٌّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ فَقَالَ أَمَّا هَذَا فَلَا تَقُولُوهُ مَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، حماد بن سلمہ، حضرت ابوالحسین خالد مدنی فرماتے ہیں کہ ہم عاشورہ کے دن مدینہ میں تھے (کم سن) بچیاں دف بجا رہی تھیں اور گیت گارہی تھیں ہم ربیع بنت معوذ کے پاس گئے اور یہ بات ان سے ذکر کی۔ فرمانے لگیں کہ میری شادی کی صبح رسول اللہ میرے پاس تشریف لائے اور اس وقت (کم سن) بچیاں میرے پاس گیت گارہی تھیں اور میرے آباء کا تذکرہ کر رہی تھیں جو بدر میں شہید ہوئے اور گانے گانے میں وہ یہ بھی گانے لگیں اور ہم میں ایسے نبی ہیں جو کل (آئندہ) کی بات جانتے ہیں آپ نے فرمایا یہ بات مت کہو اس لئے کہ کل کی بات اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

It was narrated that Abu Husain, whose name was Khalid Al- Madani, said: "We were in Al-Madinah on the Day of 'Ashura' and the girls were beating the Daff and singing. We entered upon Rubai bint Mu'awwidh and mentioned that to her. She said' 'The Messenger of Allah P.B.U.H entered upon me on the morning
of my wedding, and there were two girls with me who were singing and mentioning the qualities of my forefathers who were killed on the Day of Badr. One of the things they were saying was: "Among us there is a Prophet who knows what will happen tomorrow." He P.B.U.H said: Do not say this, for no one knows what will happen tomorrow except Allah." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں