اپنا مال برباد کرنے والے پر پابندی لگانا
راوی: ازہر بن مروان , عبدالاعلی , سعید , قتادہ , سعید , انس بن مالک
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا کَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ وَکَانَ يُبَايِعُ وَأَنَّ أَهْلَهُ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ احْجُرْ عَلَيْهِ فَدَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَصْبِرُ عَنْ الْبَيْعِ فَقَال إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ هَا وَلَا خِلَابَةَ
ازہر بن مروان، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، سعید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایک شخص کی عقل میں فتور تھا اور وہ خرید و فروخت کیا کرتا تھا اس کے گھر والے نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس پر پابندی لگا دیجیے نبی نے اسے بلا کر خرید و فروخت سے منع فرمایا تو عرض کرنے لگا کہ میں خرید و فروخت سے رک نہیں سکتا آپ نے فرمایا اگر تم خرید و فروخت کرو تو کہہ دیا کرو کہ دیکھو دھوکہ نہیں ہے۔
It was narrated from Anas bin Malik that there was a man at the time of the Messenger of Allah whose mental faculties were lacking, and he used to buy and sell. His family came to the Prophet and said, "O Messenger of Allah, stop him." So the Prophet called him, and told him not to do that. He said: "O Messenger of Allah, I cannot bear to be away from business," He said, "If you engage in a transaction, then say: 'Take it (i.e. the goods) and don't cheat (me).'”