سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 489

دومرد کسی سامان کا دعوی کریں اور کسی کے پاس ثبوت نہ ہو۔

راوی: علی بن محمد , ابومعاویہ , حجاج , سعید بن عبید بن زید بن عقبہ , سمرہ بن جندب

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ضَاعَ لِلرَّجُلِ مَتَاعٌ أَوْ سُرِقَ لَهُ مَتَاعٌ فَوَجَدَهُ فِي يَدِ رَجُلٍ يَبِيعُهُ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ وَيَرْجِعُ الْمُشْتَرِي عَلَی الْبَائِعِ بِالثَّمَنِ

علی بن محمد، ابومعاویہ، حجاج، سعید بن عبید بن زید بن عقبہ، حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسی مرد کا مال جاتا رہے یا اس کا سامان چوری ہو جائے پھر وہ کسی مرد کے قبضہ میں ملے جو اسے بیچ رہا ہو تو مالک اس کا زیادہ حقدار ہے اور خرید نے والا فروخت کنندہ سے زر ثمن واپس لے لے۔

It was narrated from Samurah bin Jundub that the Messenger of Allah said: "If a man loses something, or it is stolen from him, and he finds it in the possession of a man who bought it, then he has more right to it, and the one who bought it should ask for his money back from the one who sold it to him."

یہ حدیث شیئر کریں