دومرد کسی سامان کا دعوی کریں اور کسی کے پاس ثبوت نہ ہو۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , خالد بن حارث , سعید بن ابی عروبہ , قتادہ , خلاس , ابی رافع , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خِلَاسٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ ذَکَرَ أَنَّ رَجُلَيْنِ ادَّعَيَا دَابَّةً وَلَمْ يَکُنْ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ فَأَمَرَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْتَهِمَا عَلَی الْيَمِينِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، خالد بن حارث، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، خلاس، ابی رافع، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ دو مردوں نے ایک سواری کا دعوی کیا کسی کے پاس ثبوت نہ تھا تو ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ قرعہ ڈال کر قسم اٹھائیں جس کے نام قرعہ نکلے گا وہ قسم اٹھائے اور سواری کا مالک ہو جائے۔
It was narrated from Abu Hurairah that he said that two men laid claim to an animal, and neither of them had any proof, so the Prophet commanded them to cast lots as to which of them should swear an oath.