سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 484

قسم کہاں کھائے؟

راوی: محمد بن یحییٰ , زید بن اخزم , ضحاک بن مخلد , حسن بن یزید بن قروح , محمد بن یحییٰ , ابویونس , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ قَالَا حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ فَرُّوخَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَهُوَ أَبُو يُونُسَ الْقَوِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحْلِفُ عِنْدَ هَذَا الْمِنْبَرِ عَبْدٌ وَلَا أَمَةٌ عَلَی يَمِينٍ آثِمَةٍ وَلَوْ عَلَی سِوَاکٍ رَطْبٍ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ

محمد بن یحیی، زید بن اخزم، ضحاک بن مخلد، حسن بن یزید بن قروح، محمد بن یحییٰ، ابویونس ، حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس منبر کے پاس جو بھی جھوٹی قسم کھائے گا (خواہ) غلام ہو یا باندی (خواہ) مرد ہو یا عورت اگرچہ تر مسواک کی خاطر ہو اس کے لئے دوزخ واجب ہو جائے گی۔

Muhammad bin Yahya who is Abu Yunus Al-Qawi, said: I heard Abu Salamah say: I heard Abu Hurairah say: "The Messenger of Allah said: 'No man or woman swears a false oath beside this pulpit, even if it is for a fresh twig, but he will be doomed to Hell.'"

یہ حدیث شیئر کریں