حاکم کا فیصلہ حرام کو حلال اور حلال کو حرام نہیں کرسکتا
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن بشر , محمد بن عمرو , ابی سلمہ , عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَلَعَلَّ بَعْضَکُمْ أَنْ يَکُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَمَنْ قَطَعْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ قِطْعَةً فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنْ النَّارِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، محمد بن عمرو، ابی سلمہ، عبدالرحمن ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو بشر ہوں اور شاید تم میں ایک دلیل دینے میں دوسرے سے بڑھ کر ہو لہذا میں جسے اس کے بھائی کا تھوڑا ساحق بھی دلادوں تو میں اس کو آگ کا ایک ٹکڑا دلا رہا ہوں ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "I am only human, and some of you may be more eloquent in presenting your case than others. If I pass a judgment in his favor that detracts from his brother's rights, I am giving him a piece of fire."