حاکم اجتہاد کرکے حق کو سمجھ لے۔
راوی: ہشام بن عمار , عبدالعزیز , ابن محمد , یزید بن عبداللہ ابن ہاد , محمد بن ابراہیم , بسر بن سعید , ابی قیس , عمرو بن عاص
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا حَکَمَ الْحَاکِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ وَإِذَا حَکَمَ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ قَالَ يَزِيدُ فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فَقَالَ هَکَذَا حَدَّثَنِيهِ أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
ہشام بن عمار، عبدالعزیز، ابن محمد، یزید بن عبداللہ ابن ہاد، محمد بن ابراہیم، بسر بن سعید، ابی قیس، حضرت عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب حاکم فیصلہ کرتے وقت خوب اجتہاد و کوشش کرے اور حق سمجھ لے تو اس کو دو اجر ملیں گے اور جب فیصلہ کرتے وقت اجتہاد کرے اور اس سے خطا ہو جائے تو اس کو ایک اجرملے گا۔ یزید کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابوبکر بن عمرو بن حزم کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کر کے یہ حدیث مجھے اسی طرح سنائی۔
It was narrated from' Amr bin 'As that he heard the Messenger of Allah say: "When the judge passes a judgment and does his best and gets it right, he will have two rewards, and if he passes a judgement and does his best and gets it wrong, he will have one reward." Yazid (one of the narrators) said: "So I narrated it to Abu Bakr bin 'Amr bin Hazm. He said: 'This is how it was narrated to me by Abu Salamah from Abu Hurairah.' "