بیوی کیلئے خاوند کا مال لینے کی کس حد تک گنجائش ہے؟
راوی: ہشام بن عمار , اسماعیل بن عیاش , شرحبیل ابن مسلم , ابوامامہ باہلی
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُنْفِقُ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِهَا شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الطَّعَامَ قَالَ ذَلِکَ مِنْ أَفْضَلِ أَمْوَالِنَا
ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، شرحبیل ابن مسلم، حضرت ابوامامہ باہلی فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا بیوی اپنے گھر سے کوئی چیز بھی خاوند کی اجازت کے بغیر خرچ نہ کرے صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور کھانے کی چیز بھی خرچ نہ کرے۔ آپ نے فرمایا یہ تو ہمارے افضل ترین اور قیمتی ومرغوب اموال میں سے ہے۔
Shurahbil bin Muslim AlKhawlâni said: I heard Abu Umâmah Al-Bâhili say: I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: “No woman should spend anything from her house without her husband’s permission.” They said: “0 Messenger of Allah, not even food?” He said: “That is among the best of our wealth.” (Hasan)