جانور میں سلم کرنا۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , زید بن حباب , معاویہ بن صالح , سعید بن ہانی , عرباض بن ساریہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ هَانِئٍ قَالَ سَمِعْتُ الْعِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ يَقُولُ کُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ اقْضِنِي بَکْرِي فَأَعْطَاهُ بَعِيرًا مُسِنًّا فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا أَسَنُّ مِنْ بَعِيرِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ النَّاسِ خَيْرُهُمْ قَضَائً
ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن حباب، معاویہ بن صالح، سعید بن ہانی، حضرت عرباض بن ساریہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک دیہاتی نے عرض کیا میرا بکر (جوان اونٹ) ادا کیجئے۔ آپ نے اسے مسن (اس سے بڑا اونٹ) دے دیا تو دیہاتی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ میرے اونٹ سے بڑا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنا قرض اچھے طریقہ سے ادا کریں ۔
Sa'eed bin Ham' said: "I heard 'Irbad bin Sariyah say: 'I was with the Prophet P.B.U.H and a Bedouin said: "Pay me back for my young camel, and he gave him m older (i.e., better) camel." He said: 'a Messenger of AllahP.B.U.H It is older (i.e., better) than my camel.' The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'The best of people are those who are best in repaying,''' (Sahih)