سود سے شدید ممانعت ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حسن بن موسی , حماد بن سلمہ , علی بن زید , ابی صلت , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الصَّلْتِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي عَلَی قَوْمٍ بُطُونُهُمْ کَالْبُيُوتِ فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَی مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ فَقُلْتُ مَنْ هَؤُلَائِ يَا جِبْرَائِيلُ قَالَ هَؤُلَائِ أَکَلَةُ الرِّبَا
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسن بن موسی، حماد بن سلمہ، علی بن زید، ابی صلت، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شب مجھے (معراج اور) سیر کرائی گئی میں ایک جماعت کے پاس سے گزرا جن کے پیٹ کمروں کی مانند تھے ان میں بہت سے سانپ پیٹوں کے باہر سے دکھائی دے رہے تھے میں نے کہا جبرائیل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ کہنے لگے یہ سود خور ہیں ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "On the night in which I was taken on the Night Journey (AI-Isra'), I came to people whose stomachs were like houses, in which there were snakes that could be seen from outside their stomachs. I said: 'Who are these, a Jibrail?' He said: 'They are the ones who consumed usury.''' (Da'if)