سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ تجارت ومعاملات کا بیان ۔ حدیث 404

معیوب چیز بیچتے وقت عیب ظاہر کردینا۔

راوی: محمد بن بشار , وہب بن جریر , یحییٰ بن ایوب , یزید بن ابی حبیب , عبدالرحمن بن شماسہ , عقبہ بن عامر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُمَاسَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ بَاعَ مِنْ أَخِيهِ بَيْعًا فِيهِ عَيْبٌ إِلَّا بَيَّنَهُ لَهُ

محمد بن بشار، وہب بن جریر، یحییٰ بن ایوب، یزید بن ابی حبیب، عبدالرحمن بن شماسہ، حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے بھائی کے ہاتھ معیوب چیز فروخت کرے الاّ یہ کہ اس کے سامنے عیب ظاہر کر دے۔

It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir said: "I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: 'The Muslim is the brother of another Muslim, and it is not permissible for a Muslim to sell his brother goods in which there is a defect, without pointing that out to him:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں