سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ تجارت ومعاملات کا بیان ۔ حدیث 394

صبح کے وقت میں متوقع برکت ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ہشیم , یعلی بن عطاء , عمارہ بن حدید , صخر غامدی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ بَارِکْ لِأُمَّتِي فِي بُکُورِهَا قَالَ وَکَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ قَالَ وَکَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا فَکَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ فَأَثْرَی وَکَثُرَ مَالُهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ہشیم، یعلی بن عطاء، عمارہ بن حدید، حضرت صخر غامدی فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ میری امت کو صبح میں برکت دیجئے۔ فرمایا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی چھوٹا یا بڑا لشکر روانہ فرمانا ہوتا تو شروع دن میں روانہ فرماتے۔ راوی کہتے ہیں حضرت صخر مرد تاجر تھے تو وہ اپنے تجارتی قافلے شروع دن میں روانہ کرتے تو وہ بہت مالدار ہوئے اور انکا مال بہت بڑھ گیا۔

It was narrated from Sakhr Al-Ghamidi that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "0 Allah, bless my nation in their early mornings
(i.e., what they do early in the morning).(Hasan) He said: "When he sent out a raiding party or an army, he would send them at the beginning of the day." He said "Sakhr was a man engaged in trade, and he used to send his goods out at the beginning of the day, and his wealth grew and increased.''

یہ حدیث شیئر کریں