ملاوٹ سے ممانعت ۔
راوی: ہشام بن عمار , سفیان , علاء بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَإِذَا هُوَ مَغْشُوشٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ
ہشام بن عمار، سفیان، علاء بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اناج بیچنے والے مرد کے پاس سے گزرے۔ آپ نے ڈھیر میں ہاتھ ڈالا تو اس میں ملاوٹ کی گئی تھی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah P.B.U.H passed by a man who was selling food. He put his hand in it and saw that there was something wrong with it. The Messenger of Allah P.B.U.H said, ‘He is not one of us who cheats.’” (Sahih)