سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ تجارت ومعاملات کا بیان ۔ حدیث 345

جو چیز پاس نہ ہو اس کی بیع منع ہے اور جو چیز اپنی ضمان میں نہ ہو اس کا نفع منع ہے۔

راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , محمد , شعبہ , ابی بشر , یوسف بن مالک , حکیم بن حزام

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ مَاهَکَ يُحَدِّثُ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يَسْأَلُنِي الْبَيْعَ وَلَيْسَ عِنْدِي أَفَأَبِيعُهُ قَالَ لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَکَ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، محمد، شعبہ، ابی بشر، یوسف بن مالک، حضرت حکیم بن حزام فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوئی مرد مجھ سے بیع کا مطالبہ کرے اور وہ چیز میرے پاس نہ ہو تو کیا میں اسے بیچ دوں ؟ فرمایا جو چیز تمہارے پاس نہ ہو وہ نہ بیچو۔

It was narrated that Hakim bin Hizam said: "I said: '0 Messenger of Allah, a man is asking me to sell him something that I do not possess. Shall I sell it to him?' He said: 'Do not sell what is not with you.''' (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں