ذخیرہ اندوزی اور اپنے شہر میں تجارت کیلئے دوسرے شہر سے مال لانا۔
راوی: یحییٰ بن حکیم , ابوبکر , ہشیم بن رافع , ابویحییٰ , فروخ , مولی عثمان بن عفان , عمر بن خطاب
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَی الْمَکِّيُّ عَنْ فَرُّوخَ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ احْتَکَرَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ طَعَامًا ضَرَبَهُ اللَّهُ بِالْجُذَامِ وَالْإِفْلَاسِ
یحییٰ بن حکیم، ابوبکر ، ہشیم بن رافع، ابویحییٰ، فروخ، مولیٰ عثمان بن عفان، حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جو مسلمانوں کے کھانے پینے کی اشیاء میں ذخیرہ اندوزی کرے اللہ تعالیٰ اسے کوڑھ کے مرض اور مفلسی میں مبتلا فرمائیں ۔
It was narrated that 'Umar bin Khattab said: "I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: 'Whoever hoards food (and keeps it from) the Muslims, Allah will afflict him with leprosy and bankruptcy.'" (Hasan)