بیٹی کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کرنا
راوی: ہناد , وکیع , کہمس بن حسن , ابن بریدہ
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ کَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَائَتْ فَتَاةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ أَبِي زَوَّجَنِي ابْنَ أَخِيهِ لِيَرْفَعَ بِي خَسِيسَتَهُ قَالَ فَجَعَلَ الْأَمْرَ إِلَيْهَا فَقَالَتْ قَدْ أَجَزْتُ مَا صَنَعَ أَبِي وَلَکِنْ أَرَدْتُ أَنْ تَعْلَمَ النِّسَائُ أَنْ لَيْسَ إِلَی الْآبَائِ مِنْ الْأَمْرِ شَيْئٌ
ہناد، وکیع، کہمس بن حسن، ابن حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ ایک جوان عورت نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا میرے والد نے اپنے بھتیجے سے میری شادی اس لئے کرادی تاکہ میری وجہ سے اس کا خسیست اور اس کا حقارت ختم ہو جائے۔ فرماتے ہیں کہ آپ نے اس عورت کو اختیار دے دیا تو کہنے لگی میرے والد نے جو کر دیا میں اس کی اجازت دیتی ہوں لیکن میں یہ چاہتی تھی عورتوں کو معلوم ہو جائے کہ باپ کو ان کے بارے میں یہ اختیار نہیں (کہ رضامندی کے بغیر ان کی شادی کر دیں )
It was narrated from Ibn Buraidah that his father said: "A girl came to the Prophet P.B.U.H and said: 'My father married me to his
brother's son so that he might raise his status thereby: The Prophet P.B.U.H gave her the choice, and she said: 'I approve of what my father did, but I wanted women to know that their fathers have no right to do that:" (Sahih)