کمائی کی ترغیب ۔
راوی: ہشام بن عمار , اسماعیل بن عیاش , یجیر بن سعد , خالد بن معدان , مقدام بن معدیکرب زبیدی
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيکَرِبَ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا کَسَبَ الرَّجُلُ کَسْبًا أَطْيَبَ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ وَمَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَی نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَوَلَدِهِ وَخَادِمِهِ فَهُوَ صَدَقَةٌ
ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، یجیر بن سعد، خالد بن معدان، حضرت مقدام بن معدیکرب زبیدی سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مرد نے اپنے ہاتھ کی مزدوری سے زیادہ پاکیزہ کمائی نہیں حاصل کی اور مرد اپنے اوپر اپنی اہلیہ پر اپنے بچوں پر اور اپنے خادم پر جو بھی خرچ کرے تو وہ صدقہ ہے۔
It was narrated from Miqdam bin Ma'dikarib (Az-Zubaidi) that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "No man earns anything better than that which he earns with his own hands, and what a man spends on himself, his wife, his child and his servant, then it is charity." (Hasan)