جس نے ماسوا اسلام کے کسی دین میں چلے جانے کی قسم کھائی۔
راوی: محمد بن اسماعیل , عمرو بن رافع , فضل بن موسی , حسین بن واقد , عبداللہ بریدہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ إِنِّي بَرِيئٌ مِنْ الْإِسْلَامِ فَإِنْ کَانَ کَاذِبًا فَهُوَ کَمَا قَالَ وَإِنْ کَانَ صَادِقًا لَمْ يَعُدْ إِلَی الْإِسْلَامِ سَالِمًا
محمد بن اسماعیل، عمرو بن رافع، فضل بن موسی، حسین بن واقد، عبداللہ حضرت بریدہ سے بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کہے اگر ایسا کروں تو اسلام سے بیزار ہوں اگر وہ جھوٹ کہے اور وہ کام کر بیٹھے جس پر اسلام سے جدا ہونے کی اس نے شرط قائم کی تھی تو جیسا اس نے ویسا ہی ہوگا اور اگر اپنی بات سچ کرے جب بھی اسلام سلامتی کے ساتھ تو اس کے پاس نہیں لوٹے گا۔
It was narrated from 'Abdullah bin Buraidah that his father told that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever says: 'I have nothing to do with Islam: if he is lying then he is as he said, and if he is telling the truth, his Islam will not be sound." (Hasan)