والد اپنے بیٹے کو حکم دے کہ اپنی بیوی کو طلاق دو توباپ کا حکم ماننا چاہئے ۔
راوی: محمد بن بشار , یحییٰ بن سعید , عثمان بن عمر , ابن ابی ذئب , خالہ حارث بن عبدالرحمن , حمزہ بن عبداللہ , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ خَالِهِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَتْ تَحْتِي امْرَأَةٌ وَکُنْتُ أُحِبُّهَا وَکَانَ أَبِي يُبْغِضُهَا فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِي أَنْ أُطَلِّقَهَا فَطَلَّقْتُهَا
محمد بن بشار، یحییٰ بن سعید، عثمان بن عمر، ابن ابی ذئب، خالہ حارث بن عبدالرحمن، حمزہ بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر بیان فرماتے ہیں میرے نکاح میں ایک عورت تھی اور میں اس سے محبت کرتا تھا اور میرے والد (سیدنا عمر) اس کو برا جانتے تھے۔ آخر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ نے مجھے حکم دیا کہ طلاق دیدو اس عورت کو اور میں نے طلاق دیدی۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Umar said: "I had a wife whom I loved, but my father hated her, 'Umar mentioned that to the Prophet P.B.U.H and he ordered me to divorce her, so I divorced her." (Hasan)