کسی عورت سے نکاح کا ارادہ ہو تو ایک نظر اسے دیکھنا
راوی: حسن بن ابی ربیع , عبدالرزاق , معمر , ثابت بنانی , بکر بن عبداللہ , مزنی , مغیرہ بن شعبہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ لَهُ امْرَأَةً أَخْطُبُهَا فَقَالَ اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَکُمَا فَأَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ فَخَطَبْتُهَا إِلَی أَبَوَيْهَا وَأَخْبَرْتُهُمَا بِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَأَنَّهُمَا کَرِهَا ذَلِکَ قَالَ فَسَمِعَتْ ذَلِکَ الْمَرْأَةُ وَهِيَ فِي خِدْرِهَا فَقَالَتْ إِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَکَ أَنْ تَنْظُرَ فَانْظُرْ وَإِلَّا فَأَنْشُدُکَ کَأَنَّهَا أَعْظَمَتْ ذَلِکَ قَالَ فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فَتَزَوَّجْتُهَا فَذَکَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا
حسن بن ابی ربیع، عبدالرزاق، معمر ، ثابت بنانی، بکر بن عبد اللہ، مزنی، حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور ایک عورت کا تذکرہ کیا جسے میں نکاح کا پیغام دے رہا تھا آپ نے فرمایا کہ جاؤ اسے دیکھ بھی لو اس لئے کہ یہ تمہاری باہمی محبت کے لئے بہت مناسب ہے تو میں ایک انصاری عورت کے پاس گیا اور اس کے والدین کے ذریعے اسے پیغام نکاح دیا اور میں نے اس کے والدین کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان بھی سنادیا، شاید انہیں یہ اچھا نہ لگا (کہ دولہا لڑکی کو دیکھے) تو اس عورت نے پردے میں یہ ساری بات سن لی کہنے لگی اگر تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں اجازت دی ہے کہ دیکھو تو دیکھ سکتے ہو ورنہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتی ہوں (کہ ایسا نہ کرنا) گویا اس نے اسے بڑی بات سمجھا ، فرمایا پھر میں نے اسے دیکھ لیا پھر انہوں نے موافقت کا تذکرہ کیا (کہ باہم بہت الفت ہے)
It was narrated that Mughirah bin Shu'bah said: "I came to the Prophet P.B.U.H and told him of a woman to whom I had to propose marriage. He said: 'Go and look at her, for that is more likely to create love between you: So I went to a woman among the Ansar and proposed marriage through her parents. I told them what the Prophet P.B.U.H had said, and it was as if they did not like that. Then I heard that woman, behind her curtain, say: 'If the Messenger of Allah P.B.U.H has told you to do that, then do it, otherwise I adjure you by Allah (not to do so)'. And it was as if she regarded that as a serious matter. So I looked at her and married her." And he mentioned how well he got along with her. (Sahih)