ایلاء کا بیان ۔
راوی: احمد بن یوسف , ابوعاصم , ابن جریج , یحییٰ بن عبداللہ بن محمد بن صیفی , عکرمہ بن عبدالرحمن , ام سلمہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَی مِنْ بَعْضِ نِسَائِهِ شَهْرًا فَلَمَّا کَانَ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ رَاحَ أَوْ غَدَا فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا مَضَی تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فَقَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
احمد بن یوسف، ابوعاصم، ابن جریج، یحییٰ بن عبداللہ بن محمد بن صیفی، عکرمہ بن عبدالرحمن، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نبی نے اپنی ازواج سے ایک ماہ تک ایلاء کیا جب انتیس دن مکمل ہوئے تو آپ طلوع آفتاب کے بعد تشریف لائے۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! ابھی تو انتیس دن ہوئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مہینہ (کبھی) انتیس دن کا بھی تو ہوتا ہے ۔
It was narrated from Umm Salamah that the Messenger of Allah P.B.U.H Swore to keep away from some of his wives for a month. On the twenty-ninth day, in the evening or the morning, it was said: "0 Messenger of Allah, only twenty-nine days have passed." He said: "The month is twenty-nine days." (Sahih)