سنت طلاق کا بیان ۔
راوی: محمد بن بشار , یحییٰ بن سعید , سفیان , ابی اسحق , ابواحوص , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ طَلَاقُ السُّنَّةِ أَنْ يُطَلِّقَهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ
محمد بن بشار، یحییٰ بن سعید، سفیان، ابی اسحاق ، ابواحوص، حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا سنت طریقے سے طلاق دینا یہ ہے کہ عورت کو حیض سے فراغت پانے کے بعد طلاق دے اور اس طہر میں جماع نہ کرے۔
It was narrated that ‘Abdullâh said: “Divorce according to the Sunnah means divorcing her when she is pure, (i.e., not menstruating) and without having had intercourse with her (during that cycle).”