سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 170

جوخاتون اپنے شوہر کو تکلیف پہنچائے ۔

راوی: محمد بن بشار , مومل , سفیان , اعمش , سالم بن ابی جعد , ابوامامہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا قَدْ حَمَلَتْ أَحَدَهُمَا وَهِيَ تَقُودُ الْآخَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَی أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ

محمد بن بشار، مومل، سفیان، اعمش، سالم بن ابی جعد، ابوامامہ سے روایت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی۔ اس کے دو بچے تھے۔ ایک کو گود میں لئے ہوئے تھی دوسرے کو کھینچ رہی تھی۔ آپ نے فرمایا یہ عورتیں بچوں کو اٹھانے والی پیدا کرنے والیا پنے بچوں پر رحم کرنے والیاں اگر اپنے شوہروں کو تکلیف نہ پہنچائیں تو جوان میں سے نمازی ہیں وہ جنت میں جائیں ۔

It was narrated that Abu Umamah said: "A woman came to the prophet P.B.U.H with two of her children, carrying one and leading the other. The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'They carry children and give birth to them and are compassiona teo If they do not annoy their husbands, those among them who perform prayer will enter Paradise.''' (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں