بچہ ہمیشہ باپ کا ہوتا ہے اور زانی کیلئے تو (فقط) پتھر ہی ہے۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , زہری , عروہ , عائشہ , ابن زمعہ , سعد , عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ عَبْدَ بْنَ زَمْعَةَ وَسَعْدًا اخْتَصَمَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصَانِي أَخِي إِذَا قَدِمْتُ مَکَّةَ أَنْ أَنْظُرَ إِلَی ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَأَقْبِضَهُ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ أَخِي وَابْنُ أَمَةِ أَبِي وُلِدَ عَلَی فِرَاشِ أَبِي فَرَأَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَهَهُ بِعُتْبَةَ فَقَالَ هُوَ لَکَ يَا عَبْدَ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَاحْتَجِبِي عَنْهُ يَا سَوْدَةُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، عروہ، عائشہ، ابن زمعہ، سعد، حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ عبد بن زمعہ اور سعد بن ابی وقاص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جھگڑا گیا زمعہ کی لونڈی کے بچہ میں۔ سعد نے کہا یا رسول اللہ ! میرے بھائی نے وصیت کی تھی کہ جب میں مکہ جاؤں تو زمعہ کی لونڈی کے بچہ کو لے لوں اور عبد بن زمعہ نے کہا وہ میرا بھائی ہے اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کی مشابہت عتبہ سے محسوس کر کے فرمایا وہ بچہ تیرا ہے اے عبد بن زمعہ ! (گو مشابہت عتبہ سے ہے) اور بچہ ہمیشہ خاوند کا ہوتا ہے اور زانی کیلئے فقط پتھر ہیں مگر سودہ تو (بہرحال) اس سے پردہ کرے ۔
It was narrated that 'Aishah said: Ibn Zam'ah and Sa'd (Ibn Abu Waqqas) referred a dispute to the Prophet P.B.U.H concerning the son of Zam'ah's slave woman. Sad said: "0 Messenger of Allah, my brother (Utbah bin Abu Waqqas) left instructions in his will that when I come to Makkah, I should look for the son of the slave woman of Zam'ah and take him into my care." 'Abd bin Zam' ah said: "He is my brother and the son of the slave woman of my father; he was born on my father's bed." The Prophet P.B.U.H saw that he resembled 'Utbah, and said: "He belongs to you, 0 'Abd bin Zam'ah, The child is for the bed. Observe Hijab before him, 0 Saudah." (Sahih)