جس نے اپنا نفس (جان) ہبہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔
راوی: ابوبشر بکر بن خلف , محمد بن بشار , مرحوم بن عبدالعزیز , ثابت , ثابت
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ قَالَ کُنَّا جُلُوسًا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَعِنْدَهُ ابْنَةٌ لَهُ فَقَالَ أَنَسٌ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَضَتْ نَفْسَهَا عَلَيْهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لَکَ فِيَّ حَاجَةٌ فَقَالَتْ ابْنَتُهُ مَا أَقَلَّ حَيَائَهَا قَالَ هِيَ خَيْرٌ مِنْکِ رَغِبَتْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَضَتْ نَفْسَهَا عَلَيْهِ
ابوبشر بکر بن خلف، محمد بن بشار، مرحوم بن عبدالعزیز، ثابت، حضرت ثابت سے روایت ہے کہ ہم انس بن مالک کے پاس بیٹھے تھے اور ان کی ایک بیٹی بھی پاس تھی۔ انس نے کہا ایک عورت نبی کے پاس آئی اور اپنے آپ کو آپ پر پیش کیا یعنی اگر آپ کو میری خواہش ہو تو قبول فرمائیں۔ یہ سن کر انس کی بیٹی بولی کیسی کم حیاء والی تھی وہ خاتون؟ انس نے کہا (بلاشبہ) وہ تجھ سے بہتر تھی۔ اس نے رغبت کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اور اپنی جان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیش کیا۔
Thabit said: "We were sitting with Anas bin Malik, and a daughter of his was with him. Anas said: 'A woman came to the Prophet P.B.U.H and offered herself to him. She said: "0 Messenger of Allah, do YOU have any need of me?''' His daughter said: 'How little modesty she had' He said: 'She was better than you, because she wanted (to marry) the Messenger of Allah P.B.U.H, and she offered herself to him.''' (Sahih)