سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 157

جس نے اپنا نفس (جان) ہبہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبدہ بن سلیمان , ہشام بن عروہ , عائشہ , ام المومنین عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا کَانَتْ تَقُولُ أَمَا تَسْتَحِي الْمَرْأَةُ أَنْ تَهَبَ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَنْزَلَ اللَّهُ تُرْجِي مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَائُ قَالَتْ فَقُلْتُ إِنَّ رَبَّکَ لَيُسَارِعُ فِي هَوَاکَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، ہشام بن عروہ، عائشہ، ام المومنین عائشہ سے مروی ہے فرماتی ہیں کیا عورت شرم نہیں کرتی جو اپنا آپ ہبہ کر دیتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہاں تک کہ آیت نازل ہوئی جس کو تو چاہے جدا کرے اور جس کو تو چاہے اپنے پاس رکھے۔ تب میں نے کہا آپ کا رب بھی آپ کی خواہش کے مطابق ہی حکم نازل کرتا ہے ۔

It was narrated from Hisham bin,'Urwah, from his father that 'Aishah used to say: Wouldn't a woman feel too shy to offer herself to the Prophet P.B.U.H?" Until Allah revealed: "You (0 Muhammad) can postpone (the turn of) whom you will of them (your wives), and you may receive whom you Will., She said: "Then I said: 'Your Lord is quick to make things easy for you.''' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں