سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 145

بالوں میں جوڑا لگانا اور گودنا کیسا ہے؟

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبدہ بن سلیمان , ہشام بن عروہ , فاطمہ , اسماء

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَائَ قَالَتْ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ ابْنَتِي عُرَيِّسٌ وَقَدْ أَصَابَتْهَا الْحَصْبَةُ فَتَمَرَّقَ شَعْرُهَا فَأَصِلُ لَهَا فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ

ابوبکر بن ابی شیبہ ، عبدہ بن سلیمان ، ہشام بن عروہ ، فاطمہ ، حضرت اسماء سے مروی ہے کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں آئی اور کہا میری بیٹی کی (نئی نئی) شادی ہوئی، پھر اس کو چیچک کی بیماری لاحق ہوگئی جس سے وہ گنجی ہوگئی ، کیا میں اس کے بالوں میں جوڑا لگالوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لعنت کی اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے جوڑا لگانے والی پر اور جس کے جوڑا لگایا جائے۔

It was narrated that Asmâ’ said: “A woman came to the Prophet P.B.U.H and said: ‘My daughter is going to get married, and she had the measles and her hair has fallen out. Can I put extensions in her hair?’ The Messenger of Allah if said: ‘Allah has cursed the one who does hair extensions and the one who has that done.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں