عورتوں کی فضیلت
راوی:
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ مَا اسْتَفَادَ الْمُؤْمِنُ بَعْدَ تَقْوَى اللَّهِ خَيْرًا لَهُ مِنْ زَوْجَةٍ صَالِحَةٍ إِنْ أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ وَإِنْ نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ وَإِنْ أَقْسَمَ عَلَيْهَا أَبَرَّتْهُ وَإِنْ غَابَ عَنْهَا نَصَحَتْهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهِ
ہشام بن عمار ، صدقہ بن خالد ، عثمان بن ابی عاتکہ ، علی بن یزید ، قاسم ، ابوامامہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے اللہ کے تقوی کے مومن نے نیک بیوی سے بھلی کوئی چیز حاصل نہیں کی ۔ اگر اسے حکم دے تو فرمانبرداری کرے اس پر نگاہ ڈالے تو ( خاوند کو ) سرور حاصل ہو اور اگر اس کے بھروسہ پر قسم کھالے تو وہ اس قسم کو سچا کر دکھائے اور خاوند کی غیر موجودگی میں اپنی ذات اور خاوند کے مال میں اس کی خیر خواہی کرے ( یعنی اس کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہ کرے )
It was narrated from Abu Umamah that the Prophet P.B.U.H used to say: "Nothing is of more benefit to the believer after Taqwa of Allah than a righteous wife whom, if he commands her she obeys him, if he looks at her he is pleased, if he swears an oath concerning her she fulfills it, and when he is awa y from her she is sincere towards him with regard to herself and his wealth." (Da'if)