سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1232

حائضہ طواف وداع سے قبل واپس ہوسکتی ہے۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , زہری , عروہ , عائشہ , محمد بن رمح , لیث بن سعد , ابن شہاب , ابی سلمہ , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَعُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَابِسَتُنَا هِيَ فَقُلْتُ إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ ذَلِکَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلْتَنْفِرْ

ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، عروہ، عائشہ، محمد بن رمح، لیث بن سعد، ابن شہاب، ابی سلمہ، عائشہ فرماتی ہیں کہ طواف افاضہ کے بعد حضرت صفیہ بنت حیی کو حیض آیا تو میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا کیا وہ ہمیں روکنے والی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ اس نے طواف افاضہ کرلیا ہے پھر اسے حیض آیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر روانہ ہوجائیں ۔

It was 'Aishah said: narrated ‘Safiyyah that bint Huyai got her menses after she had done Tawaful-Ifadah." 'Aishah said: "I mentioned that to the Messenger of Allah and he said: 'Has she detained us?' I said: 'She performed Tawaful-Ifadah then she got her menses after that.' The Messenger of Allah said: 'Then let her depart.'''

یہ حدیث شیئر کریں