سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1223

کعبہ کے اندر جانا۔

راوی: عبدالرحمن بن ابراہیم , عمرو بن عبدالواحد , اوزاعی , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ الْکَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ شَيْبَةَ فَأَغْلَقُوهَا عَلَيْهِمْ مِنْ دَاخِلٍ فَلَمَّا خَرَجُوا سَأَلْتُ بِلَالًا أَيْنَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ صَلَّی عَلَی وَجْهِهِ حِينَ دَخَلَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي أَنْ لَا أَکُونَ سَأَلْتُهُ کَمْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عبدالرحمن بن ابراہیم، عمرو بن عبدالواحد، اوزاعی، نافع ، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے روز کعبہ کے اندر تشریف لے گئے اور آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن شیبہ ( رضی اللہ تعالیٰ عنہما) تھے انہوں نے اندر سے دروازہ بند کرلیا جب یہ باہر آئے تو میں نے بلال سے پوچھا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی ؟ تو انہوں نے بتایا کہ آپ نے داخل ہو کر اپنے چہرہ کے سامنے دونوں ستونوں کے درمیان نماز پڑھی پھر میں نے اپنے آپ کو ملامت کی کہ میں نے اس وقت یہ بھی کیوں نہ پوچھ لیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعات نماز پڑھی ۔

It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah entered the Ka'bah on the Day of the Conquest (of Makkah), with Bilal and 'Uthman bin Shaibah, and they locked the door behind them from the inside. When they came out, I asked Bilal: 'Where did the Messenger of Allah pray?' He told me that when he entered, he turned to his right and prayed in the direction that he was facing, between the two columns." Then I blamed myself as to why I did not ask him how many Rak'ah did the Messenger of Allah pray?

یہ حدیث شیئر کریں